سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا نے حکومت کرناٹک سے فوری طور پر راحت کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔
میڈیا کو جاری بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا بارش سے متاثراور نقصان اٹھانے والے افراد کو فوری طور پر راحت دی جائے۔ انھون نے کہا کہ ریاست کی عوام شدید بارش اور سیلاب سے بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے اور انھیں اشد مدد کی ضرورت ہے۔ انھوں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مناسب اقدامات کرتے ہوئے فوری طور پر لوگوں کو راحت دی جائے۔
دیوے گوڑ نے مزید کہا کہ 'اس کام میں ہم تمام حکومت کا ساتھ دیں گے'۔
موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسپیشل ٹاسک فورس تشکیل دینے اور ہمسایہ ریاستوں سے تعاون حاصل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس میں کئی لوگوں کے مکانات کو نقصان پہنچا اور فصلیں تباہ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:کرناٹک بورڈ آف اوقاف کے چئیرمین ڈاکٹر محمد یوسف کا انتقال