ETV Bharat / state

Yadgir DC Meet Transgender یادگیر میں ٹرانسجینڈر کمیٹی کے ارکان سے ڈپٹی کمشنر کی ملاقات - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

یادگیر ضلع ڈپٹی کمشنر اسنیہل آر نے کہا ہے کہ ہر شہری کو ووٹ دینے کا حق ہے۔ اور ٹرانسجینڈر اقلیتیں آئندہ اسمبلی اور عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹر لسٹ میں اپنا نام ضرور درج کرائیں۔

https://www.etvbharat.com/urdu/national/state/karnataka/yadgir-district-administration-appeals-to-political-parties-regarding-karnataka-assembly-election/na20230316114246510510881
ٹرانسجینڈر کمیٹی سے ڈپٹی کمشنر کی ملاقات
author img

By

Published : Mar 21, 2023, 3:29 PM IST

یادگیر: یادگیر ضلع ڈپٹی کمشنر سنیہل آر نے کہا کہ ٹرانسجینڈر کمینیٹی سے خواہش کی کہ وہ آئندہ اسمبلی عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کرائیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس ہال میں ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج سے متعلق شعور بیداری مہم کے سلسلہ میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایک عظیم جمہوری ملک ہندوستان میں انتخابات ایک تہوار کی مانند ہیں، انہوں نے ہر ایک سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے انتخابی نظام میں حصہ لیں جو ملک کی ترقی کے لیے سازگار ہو اور ہر شہری جسے ووٹ دینے کا حق ہے، ووٹ دے کر اپنا فرض ادا کرے۔ ضلع ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جن کی عمر 18 سال سے زیادہ ہے وہ ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کرائیں، اگر کسی کا نام فہرست میں رہ گیا ہے تو ووٹر رجسٹریشن افسران کو ان کے ناموں کو شامل کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس میٹنگ کا انعقاد ضلع کی تمام لوگوں کو ووٹر کارڈ دینے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ کچھ کے پاس پہلے ہی ووٹر شناختی کارڈ موجود ہیں۔ جن لوگوں کو ووٹر شناختی کارڈ نہیں ملا ھے انہیں ووٹر کارڈ حاصل کرنا چاہیے، جس سے صحیح نمائندوں کو منتخب کرنے میں آسانی ہوگی۔ اس لیے سب کو لازمی ووٹ دینا چاہیے۔ اگر کوئی مسئلہ ہے تو ہمیں بتائیں اور ہم چیک کریں گے اور کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے 80 سال سے زائد عمر کے افراد اور معذور افراد کے لیے گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کی سہولت متعارف کرادی ہے۔

اگرچہ ہم 80 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو پولنگ اسٹیشن آنے کی ترغیب دیتے ہیں، لیکن جو لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھا نا چاہے اٹھا سکتے ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ کمشنر شرنباسپا، محکمہ خواتین و اطفال کی ترقی کے ڈپٹی ڈائرکٹر رویندر رتناکر، ویمن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی ڈسٹرکٹ انسپکٹر شیومنگلا ایم پرسنا، کرناٹک اسٹیٹ فیڈریشن آف سیکسوئل مینارٹیز کی ریاستی صدر مایا ایس آر نائک، آشا کرن سماجی خدمت تنظیم کے صدر راجہ بسواراج، نائب صدر انکیت بی ڈوڈمنی، سکریٹری پرینکا، ودھیاسری، کرن و دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.