ETV Bharat / state

کرناٹک: دسویں جماعت کے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ - Students affected by corona due to exams

گلبرگہ میں ویمن انڈیا مومنٹ تنظیم کی جانب سے آج احتجاج کیا گیا جس میں 25 جون سے شروع ہورہے ریاست میں دسویں جماعت کے امتحانات کو منسوخ کر نے کا مطالبہ کیا گیا.

دسویں جماعت کے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jun 24, 2020, 4:25 PM IST

ریاست کر ناٹک کے گلبرگہ شہر میں ویمن انڈیا مومنٹ تنظیم گلبرگہ کی جانب سے آج احتجاج کیا گیا جس میں 25 جون سے شروع ہورہے ریاست میں دسویں جماعت کے امتحانات کو منسوخ کر نے کا مطالبہ کیا گیا.

دسویں جماعت کے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ۔ ویڈیو

اس موقع پر ویمن انڈیا مومنٹ گلبرگہ کی صدر ریحانہ بیگم نے کہا کہ 'کرناٹک میں دن بدن کورونا وائرس کے متاثرین میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے. ایسے حالات میں دسویں جماعت کے امتحانات لینا طلبہ کے لئے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتا ہے.

انہوں نے کہا کہ 'گزشتہ دنوں تلنگانہ حکومت نے دسویں کے امتحانات منسوخ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے طلبہ کو گیارہویں جماعت میں داخلہ لینے کا موقعہ فراہم کیا ہے. کرناٹک حکومت بھی اسی طرح امتحانات کو منسوخ کر کے بغیر امتحان کے طلبہ کو گیارہویں جماعت میں داخلہ لینے کا موقع فراہم کرے .

انہوں نے کہا کہ 'پچھلے دنوں ہو ئے بارہوی جماعت کے امتحانات کی وجہ سے کئ طلبہ کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں. جنہیں کورنٹائن کیا گیا ہے. ایسے حالات میں دسویں جماعت کے امتحانات منعقد کرنا بڑا خطرہ ہو سکتا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.