یہ مطالبہ کرناٹک راجیہ دلت سنگھرش سمیتی کی جانب سے کیا گیا۔ سمیتی نے گلبرگہ ضلع کمشنر آفیس کے سامنے احتجاج کیا۔
اس موقع پر پر دلت سنگھرش سمیتی تنظیم کے ضلع کنوینر بھیم شاکھنا نے الزام عائد کر تے ہوئے کہا، ' منی کنٹا نریندر راٹوڈ نے غیر قانونی طریقے سے انابھاگیہ اسکیم کے چاول کو مارکیٹ میں فروخت کرنے کا کام کیا جارہا ہے۔ کئی مرتبہ ان پر غیر قانونی چاول فروخت کر نے کے الزام میں 100 سے زائد ایف آئی آر درجہ ہوئے ہیں، مگر ابھی اتک ان پر ضلع انتظامیہ کے جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔
منی کنٹا نریندر راٹوڈ نے کئی مرتبہ بیجاپور، یادگیری، گلبرگہ میں چاول کے لاری لیے جاتے ہوئے پکڑے جانے کے باوجود بھی پولیس ان کو گرفتار نہیں کر رہی ہے۔
حکومت کے جانب سے غریبوں کو دیے جانے والے چاول کا کاروبار پچھلے سالوں سے کر تے آرہے ہیں۔ مگر ابھی تک ان پر کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔
مزید خبریں:
بنگلورو تشدد کے عینی شاہد نے ای ٹی وی سے بات کی
جلد سے جلد پر قانونی کارروائی کر کے ان کو گلبرگہ باہر رکھنے کا مطالبہ کر تے ہوئے ضلع کمشنر کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔'