ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کورونا وائرس کی وجہ سے امسال عید الضحی کے موقع پر جانوروں کی خرید و فروخت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
گلبرگہ شہر کے پیراڈائز گوٹ فارم میں مختلف نسل کے بکرے موجود ہیں لیکن اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے ان بکروں کی خرید و فروخت میں جہاں کمی ہے وہیں سہی قیمت بھی نہیں مل رہی ہے۔
اس موقع سے فارم کے مالک عبدالقدیر نے بتایا کہ 'ہر سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر اچھی خاصی قیمت میں بکروں کی خرید و فروخت ہوتی تھی لیکن اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے بکروں کی خریداری میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ حالانکہ ان کے فارم میں قربانی کے لئے 10 ہزار سے لے کر 70 ہزار تک قیمت کے بکرے موجود ہیں. مگر ان بکریوں کے سہی قیمت نہیں مل رہے ہیں. جس سے کافی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔