کرناٹک: کرناٹک کے گلبرگہ میں تین سال قبل مرکزی درود خوانی بنام حجرہ صلوۃ علی النبی کے قیام عمل میں آیا تھا۔گزشتہ تین سال کی امسال بھی مرکز میں درود خوانی کا اہتمام کیا گئا۔درود خوانی کی تقریب کی زیر صدارت حضرت شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی المعروف سراج بابا سجادہ نشیں بارگاہ شیخ دکن نے فرمائی ۔Darood Kahani Markaz Held In Gulbarga In Karnataka
اس موقع پر مقامی اور بیرون ریاستوں کے علمائے کرام نے شرکت کی ۔اس موقع پر حضرت شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی سجادہ نشین بارگاہ شیخ دکن نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کر تے ہوئے بتایا کہ حجرہ صلوۃ ملک کا اولین درود خوانی مرکز کے طورپر قائم کیا گیا ہے ۔یہاں پر 24 گھنٹے درود شریف پڑھنے کا اہتمام کیاگیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ یہاں پر سال کے 365 دنوں کے لئے 365 گروپ تشکیل دیئے گئے ہیں۔حجرہ صلوۃ میں درود شریف پڑھنے والوں کے لئے طعام وقیام کا معقول انتظام کیاگیا ۔اس حجرہ صلوۃ علی النبی کو تعمیر کر تے وقت آب زم زم اور جنت البقی اور ۔مٹی بھی شامل کی گئی ہے ۔
مزید پڑھیں:Hafiz e Quran والدین اپنے بچوں کو حافظ قرآن بنانے کا ارادہ کریں
حجرہ صلوۃ علی النبی میں گزشتہ 3 برسوں میں اب تک 20 سے زائد مرتبہ درود شریف پڑھنے کا ااہتمام کیا گیا ہے ۔اسی طرح اس مسلسل درود شریف پڑھنے کا سلسلہ جاری رکھنے کی بات بتائی گئی Darood Kahani Markaz Held In Gulbarga In Karnataka