سی پی آئی ایم رہنما کے لیلا نے کہا کہ گلبرگہ میں موہن بھاگوت کے دورے سے کچھ اثر نہیں پڑے گا۔ یہاں کے عوام ہمیشہ سے صوفی سنتوں سے بڑی عقیدت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'آر ایس ایس کو یہاں نفرت کے بیج کو بونے نہیں دیں گے۔ آر ایس اس ملک میں ہندو، مسلم کی سیاست کرتی ہے کبھی ترقی کی بات نہیں کرتی'۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ہندوں کو خطرہ نہیں ہے۔ بلکہ ملک کو آر ایس ایس سے خطرہ ہے۔ ملک میں 135 کروڑ آبادی میں 100 کروڑ ہندو آبادی ہونے کا دعویٰ کر نے والے موہن بھاگوت ملک کے قومی یکجہتی گنگا جمنی تہذیب کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: CPIM Protests: گلبرگہ میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
گلبرگہ میں آر ایس ایس اجلاس میں شرکت کے لیے صحافیوں کو بھگوا لباس پہن کر آنے کی بات کر کے صحافت میدان کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مگر گلبرگہ شہر امن بھائی چارگی قومی یکجہتی کا شہر ہے۔ یہاں پر قدیم درگاہ مندر، گوردوارہ اور چرچ موجود ہیں۔ یہاں کی گنگا جمنی تہذیب کو عوام توڑنے نہیں دے گی۔