ETV Bharat / state

Covid Frontline Course Under NSDC: بیدر میں اسکل ڈویلپمنٹ کے تحت کوویڈ فرنٹ لائن کورس

بیدر میں نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن NSDC، اسکل انڈیا، کوشلیا کرناٹک، پردھان منتری وکاس یوجنا کے اشتراک سے شہر بیدر میں کورونا فرنٹ لائن کورس شروع کیا گیا۔

بیدر میں اسکل ڈویلپمنٹ کے تحت کوویڈ فرنٹ لائن کورس

author img

By

Published : Feb 10, 2022, 4:09 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن National Skill Development Corporation، اسکل انڈیا، کوشلیا کرناٹک، پردھان منتری وکاس یوجنا کے اشتراک سے شہر بیدر میں کورونا فرنٹ لائن کورس شروع کیا گیا۔ اس کورس کے تحت نوجوانوں کو مشکل حالات میں کس طرح محکمۂ صحت کے تعاون سے مل کر کورونا، اومیکرون و دیگر امراض سے لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں اس کی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

بیدر میں اسکل ڈویلپمنٹ کے تحت کوویڈ فرنٹ لائن کورس

اس کورس میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات کو خصوصی کٹ تقسیم کیے گئے۔

اس پروگرام میں سوریا کانت ناگما رپلی بی جے پی ایگزیکٹو ممبر بیدر، ڈاکٹر مقصود چندا، ڈاکٹر سہیل، محمد اسلم سکریٹری جامعہ نورالاسلام وہ دیگر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بی جے پی ایگزیکٹو ممبر سوریا کانت نے کہا کہ یہ ایک بہترین کورس ہے، اس سے ہم محکمۂ صحت کے عملہ سے مل کر لوگوں کی بہترین خدمت کر سکتے ہیں۔

اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام ڈائریکٹر نوین کمار نے کہا کہ ہم لوگوں کو 100 بچوں کو تربیت دینے کی اجازت ملی ہے جس میں ہم نے چالیس طلباء وطالبات کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس خصوصی کورس کووڈ فرنٹ لائن کے نام سے شروع کیا گیا ہے۔ اس کے تحت بچوں کو محکمۂ صحت سے مل کر مشکل حالات میں کس طرح ہم لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں۔ اس کورس میں 18 سال سے زائد اور 35 سال تک کے طلبہ و طالبات حصہ لے سکتے ہیں۔ تعلیمی قابلیت کم سے کم دسویں جماعت کامیاب ہونا لازمی ہے۔

ٹریننگ کرنے والے طلباء وطالبات نے بتایا کہ اسکل ڈویلپمنٹ کی جانب سے اس خصوصی کورس میں داخلہ لے کر ہمیں بہت خوشی ملی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.