ETV Bharat / state

ایک دن کی تنخواہ کا عطیہ

کرناٹک ٹرانسپورٹ باڈیز نے وزیراعلیٰ امدادی فنڈ میں ایک دن کی تنخواہ برائے عطیہ کیا ہے۔

ایک دن کی تنخواہ کا عطیہ
ایک دن کی تنخواہ کا عطیہ
author img

By

Published : May 13, 2020, 6:01 PM IST

کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں ریاستی حکومت کی مدد کے لئے کرناٹک میں چاروں روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشنز کے عہدیداروں اور ملازمین نے بھی حصہ لیا ہے۔

ان عہدیداروں اور ملازمین نے وزیر اعلی کے کورونا امدادی فنڈ میں 9.85 کروڑ روپئے کی اپنی ایک دن کی تنخواہ عطیہ کی ہے۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی چیف منسٹر لکشمن ساودی نے یہ چیک وزیر اعلی بی ایس یدیورپا کو سونپ دیا۔ جن کے پاس ٹرانسپورٹ پورٹ فولیو بھی ہے۔

ریاست کی بس خدمات کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی)، بنگلور میٹرو پولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایم ٹی سی)، نارتھ ویسٹ کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (این ڈبلیو کے آر ٹی سی) اور نارتھ ایسٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (این ای آر ٹی سی) کے ذریعہ چلتی ہیں۔

اس موقع پر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے اعلی عہدیدار موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.