ریاست کے روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ وزیراعلیٰ کوویڈ۔19 ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔
چاروں کارپوریشنز کی جانب سے 9.85 کروڑ روپئے کا چیک نائب وزیراعلیٰ جو وزیر ٹرانسپورٹ بھی ہیں کے حوالہ کیا۔
ریاست میں بسیں، کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی)، بنگلور میٹرو پولیٹین ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایم ٹی سی)، نارتھ ویسٹ کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (این ڈبلیو کے آر ٹی سی) اور نارتھ ایسٹ روڈ ٹراسنپورٹ کارپوریشن (این ای آر ٹی سی) کے تحت چلائی جاتی ہیں۔
چاروں کارپوریشنز کے ملازمین نے اعلیٰ عہدیداروں کی موجودگی میں نائب وزیراعلیٰ کو چیک حوالہ کیا۔