ETV Bharat / state

Defamation Cases عدالت کا راہل گاندھی اور سدارامیا کو سمن

author img

By

Published : Jun 15, 2023, 7:54 AM IST

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو اس سے پہلے بھی بی جے پی کی شکایت پر عدالت کی جانب سے سمن بھیجے گئے ہیں۔ Defamation Cases

Defamation Cases
Defamation Cases

بنگلور: کرناٹک کی ایک عدالت نے بدھ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے دائر ہتک عزت کے مقدمے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا سمیت کانگریس لیڈروں کو سمن جاری کرنے کا حکم دیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار اور کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے خلاف بھی ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں شکایت درج کی گئی ہے۔

کرناٹک بی جے پی کے سکریٹری ایس کیشو پرساد نے 09 مئی کو اس معاملے میں شکایت درج کرائی تھی، جس میں مدعی علیہان کے اشتہارات میں جھوٹے دعوے کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، جس سے بی جے پی کی شبیہ کو داغدار کیا گیا تھا۔ کیشو پرساد نے الزام لگایا کہ کے پی سی سی کے دعوے کہ اس وقت کی بی جے پی حکومت '40 فیصد بدعنوانی' میں ملوث تھی اور بی جے پی حکومت نے پچھلے چار سالوں میں 1.5 لاکھ کروڑ روپے لوٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ الزامات بے بنیاد، متعصبانہ اور ہتک آمیز ہیں اور ان سے بی جے پی کی شبیہ کو داغدار ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: ہتک عزت کے معاملے میں سب سے بڑی سزا مجھے ہی ملی: راہل گاندھی

یہ دعویٰ کے پی سی سی نے اسمبلی انتخابات سے قبل 05 مئی کو سرکردہ اخبارات میں جاری کردہ اشتہارات میں کیا ہے۔ خصوصی عدالت نے تعزیرات ہند کی دفعہ 499 (ہتک عزت) اور 500 (ہتک عزت کی سزا) کے تحت مدعا علیہان کے جرائم کا نوٹس لیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.