ETV Bharat / state

کورونا کٹس میں بدعنوانی کا معاملہ

author img

By

Published : May 29, 2020, 11:32 PM IST

گلبرگہ میں سی پی ایم کے حامیوں نے کووڈ 19 ٹیسٹ کٹس کی خریداری میں بدعنوانی کا انکشاف ہونے کے بعد ضلع کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کیا۔

کورونا کٹس میں بدعنوانی کا معاملہ
کورونا کٹس میں بدعنوانی کا معاملہ

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ میں سی پی ایم پارٹی کی جانب سے کووڈ 19 ٹیسٹ کٹس کی خریداری میں بدعنوانی کا معاملہ منظرعام پر آنے کے بعد ضلع کمشنر آفس کے سامنے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا. بدعنوانی میں ملوث لوگوں سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

کورونا کٹس میں بدعنوانی کا معاملہ۔ ویڈیو

اس موقع پر سی پی ایم پارٹی کی ریاستی کمیٹی کے رکن ماروتی مان پانڈے نے ریاستی حکومت پرتنقید کر تے ہوئے کہاکہ وزیر صحت سری واملو اور ہیلتھ ایجوکیشن منسٹر کےسد ھاکر سو کروڑ سے زائد کے اس اسکینڈل میں ملوث ہیں.اس لئے دونوں وزراء کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے۔

پارٹی کے رہنماؤں نے اسمبلی اسپیکر پر بھی غیر آئینی طریقے سے کام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پی اے سی کے ذریعے اس کی تحقیقات کرانے کا بھی مطالبہ کیا.

سی پی ایم کے رہنماؤں نے گلبرگہ ضلع انتظامیہ پر بھی کورونا کے تعلق سے غیر سنجیدہ ہونے کا الزام عائد کیا. رہنماؤں کے مطابق ضلع انتظامیہ نے چالیس ہزار مہاجر مزدوروں کو کووڈ 19 ٹیسٹ کیے بغیر انھیں گھر جانے دیا ہے.

اس سے ضلع میں کورونا کے کیسوں میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے.

اس لئے ریاست کرناٹک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ سی پی ایم کے رہناؤں نے ریاستی حکومت سے زیادہ سے زیادہ کوویڈ19 کے ٹسٹ کر نے کو مطالبہ کیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.