یادگیر میں سماجی دوری کے اصول پر عمل کرتے ہوئے ایک بس میں صرف 30 مسافرین کو ہی سفر کی اجازت دی گئی ہے۔
بس خدمات کا ضلع یادگیر کے تین تعلقہ جات شاہپور، شورا پور اور گرمٹکل میں آغا کیا گیا ہے جبکہ صبح 7 تا شام 7 بجے تک یہ سہولت رہے گی۔
مسافروں کو پہلے سنیٹائزر سے ہاتھ دھونا ہوگا پھر ان کی تھرمل اسکریننگ کی جائے گی جس کے بعد انہیں بس میں سوار ہونے کی اجازت دی جائے گی اور مسافرین کو لازمی طور پر ماسک استعمال کرنا ہوگا۔
محدود مسافرین کی سہولت کے باوجود ٹکٹ کی رقم میں اضافہ نہیں کیا گیا۔