ضلع یادگیر میں سی ای ٹی( common entrance test ) کے امتحانات 9 مراکز پر منعقد کرائے گئے۔
امتحانات کے لیے 2280 طلبہ نے رجسٹریشن کروایا تھا ۔
ان کے منجملہ 2097طلباء امتحان میں حاضر ہوئے اور 183 طلباء غیر حاضر پائے گئے۔
سی ای ٹی امتحان میں کورونا متاثرین کو بھی موقع دیا گیا تھا۔
یہاں کورونا متاثرہ نوجوان نے بھی امتحان دیا۔
واضح رہے کہ اس طالب علم کو کورونا ہونے کی تصدیق ہونے کے اس کو ہستپال میں داخل کرایا گیا تھا۔
اس کو امتحان دینے کا موقع فراہم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے:امر سنگھ کا انتقال
کورونا متاثرہ نوجوان کے لیے ایک علاحدہ کمرہ بنایا گیا تھا، جہاں اس نے امتحان کا پرچہ تحریر کیا۔