ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار متاثر ہوئے ہیں۔ کئی ایسے کاروبار جو تہواروں کے موقع پر کیے جاتے ہیں، ایسے کاروبار کرنے والوں کو بھی نقصان اٹھانا پڑا۔
شہر میں آج رکشا بندھن کا تہوار منایا جارہا ہے جس کے چلتے شہر میں کئی لوگ راکھی کا سالانہ کاروبار کرنے اپنے اپنے اسٹال لگائے ہیں مگر کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے یہ لوگ کافی پریشان ہیں۔
اس سلسلے میں تاجر شیخ برہان الدین نےکہا کہ پہلے کے مقابلے میں اس سال کاروبار نہ کے برابر ہے۔ صرف دس سے پندرہ فیصد ہی کاروبار ہوا ہے۔
برہان الدین نے مزید کہا کہ کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر مال بچ گیا ہے۔ اس سال انہیں بڑا نقصان ہوا ہے۔
روایتی طور پر رکشا بندھن کا تہوار ہر سال ملک بھر میں بڑے ہی عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے، بہنیں بھائیوں کو راکھی باندھتی ہیں، اور اس موقع پر بھائیوں کی طرف سے بہنوں کو تحفے دئے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا کی کورنا رپورٹ مثبت پائی گئی