ETV Bharat / state

گلبرگہ: اسپتال کے بیت الخلا میں کورونا مریض کی موت - patient dies in hospital

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں واقع جیمس اسپتال کے بیت الخلا میں پیر پھسل جانے کے سبب کورونا وائرس سے متاثرہ ایک شخص کے ہلاک ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Aug 2, 2020, 7:37 AM IST

متوفی کی شناخت 42 سالہ بسوا راج ہیرے مٹھ کے طور پر ہوئی ہے جو گلبرگہ شہر کا ہی ساکن ہے، سنیچر کے روز بیت الخلا میں ان کا پیر پھسل گیا اور انھیں کئی جگہ چوٹیں آئی جس کے سبب بسوا راج وہیں کافی دیر تک تڑپتے رہے۔

بسوا راج کے تین گھنٹے تک بیت الخلأ میں پھنسے ہونے کے بعد بھی جیمس اسپتال میں کسی کی بھی نظر ان پر نہیں پڑی۔

ملازمین کی لاپرواہی سے ان کی موت ہونے پر متوفی کے رشتہ داروں نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر بسواراج تیزی سے صحتیاب ہورہے تھے اور عنقریب ہی انہیں اسپتال سے چھٹی ملنے والی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.