ETV Bharat / state

Cooperation Of Police جرائم سے پاک ضلع بنانے کے لیے پڑوسی ریاستوں کے پولیس کا تعاون ضروری - مہاراشٹر اور تلنگانہ پولیس کا تعاون

بیدر سپریٹنڈنٹ پولیس چنا بسوانا بیدر ضلع کو جرائم سے پاک ضلع بنانے کے لیے پرعزم ہیں، سپریٹنڈنٹ نے کہا کہ مختلف پروگراموں کے ذریعہ محکمہ پولیس عوام میں شعور بیداری کے لیے ہرممکن کوشش کر رہی ہے ۔

پڑوسی ریاستوں کے محکمہ پولیس کا تعاون ضروری

author img

By

Published : Mar 14, 2023, 10:00 AM IST

بیدر: بیدر کے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چنا بسوانا نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹرا اور تلنگانہ جیسی پڑوسی ریاستوں کے محکمہ پولیس کا تعاون ضروری ہے تاکہ آئندہ اسمبلی انتخابات کو منظم انداز میں انجام دیئے جاسکے۔

شہر کے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آفس میں بین ریاستی سرحدی تنازعہ پر منعقد کی گئی پریس کانفرنس میں سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ بیدر ضلع کی سرحدی ریاستیں مہاراشٹرا اور تلنگانہ کے ساتھ تقریباً 420 کلومیٹر کی سرحد ہے ضلع میں مختلف قسم کے جرائم جیسے گانجہ اور شراب کی فروخت کو روکنے کے لیے سرحدی ریاستوں کے محکمہ پولیس کے تعاون کی ضرورت ہے۔

جرائم کی روک تھام کے لیے سرحدی علاقوں میں پہلے ہی 22 چیک پوسٹیں تسکیل دی جا چکی ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید چیک پوسٹیں بنائی جائے گی۔ یہاں تعینات افسران اور عملے کو مشترکہ تربیت دی جائے گی اور ان جگہوں پر سی سی ٹی وی لگائے جائیں گے۔
بیدر سپرنٹنڈنٹ پولیس نے مزید کہا کہ ریاستی اسمبلی انتخابات کے پس منظر میں ضلع میں 441 پولنگ بوتھس کو پہلے ہی حساس پولنگ بوتھ کے طور پر شناخت کیا گیا ہے، ہمنا آباد اور بھالکی سے دو مجرموں کو ضلع بدر کر دیا گیا ہے اور مختلف جرائم میں ملوث 27 ملزمان کے خلاف گونڈہ ایکٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Beneficiary Program in Yadgir یادگیر میں استفادہ کنندہ گان پروگرام کی تیاریاں جاری

آئندہ انتخابات پرامن طریقے سے کرانے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں یکم فروری سے 9 مارچ تک کل 382 مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں جوئے کے 48، مٹکا 58، اسمگلنگ کے 5، ایکسائز 18، نارکوٹکس پریونشن ایکٹ (این ڈی پی ایس) -2 اور اشیائے ضروریہ کے ایکٹ-2 کے مقدمات شامل ہیں۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتایا کہ 29,69112 روپے کی رقم برآمد کی گئی ہے۔
اس بریفنگ میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مہیش میگھنور، ناندیڑ اور تلنگانہ سنگاریڈی اور مہاراشٹر کے کاماریڈی کے پولیس افسران اور عملہ و دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.