بنگلور: کرناٹک میں برسر اقتدار بی جے پی حکومت نے حزب اختلاف کے پر زور مخالفت کے باوجود "اینٹی کنورزن آرڈیننس" اور "اینتی کنورزن ایکٹ" کو پاس کر دیا۔ Conversion law political conspiracy of BJP government
اس معاملے میں کرناٹک کے چیف منسٹر اور وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاست میں کنورزن کے معاملات میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے یہ ایکٹ پاس کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون کسی کی بھی مذہبی آزادی نہیں چھینتا ہے۔
اس سلسلے میں سابق اسٹیٹ پبلک پراسیکیوٹر بی ٹی وینکٹیش نے کہا کہ 'اینٹی کنورزن غیر دستوری ہے، جس کے ذریعے حکومت سماجی تنظیموں کی جانب سے غریب دلت و آدیواسیوں کی امداد پر روک لگانا چاہتی ہے'۔
مزید پڑھیں:
وہیں اینٹی کنورزن ایکٹ کے متعلق مہر دیسائی نے کہا کہ یہ نہ صرف رائٹ ٹو ریلیجین بلکہ رائٹ ٹو لبرٹی بھی چھین لیتا ہے، جب کہ بی ٹی وینکٹیش نے اسے ایک سیاسی سازش قرار دیا۔ Conversion law political conspiracy of BJP government