اس میں امتحان دینے والے طلبا کو ایک گھنٹہ قبل امتحانی مرکز میں حاضر رہنے، ماسک لگانے، تھرمل اسکریننگ کروانے، گھر سے پینے کا پانی ساتھ لانے جیسی اہم ہدایات شامل ہیں۔
اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ کنٹینمینٹ زون سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات کے لیے امتحانات دینے کے لیے علیحدہ کمرہ مختص کیا گیا ہے۔ ایسے طلباء و طالبات جنہیں کھانسی، بخار، زکام کی شکایت لاحق ہے انہیں علیحدہ کمرے میں بٹھایا جائے گا جہاں وہ اپنا پرچہ لکھ سکیں گے۔