ETV Bharat / state

Mushaira in Gulbarga 'نئی نسل کو اردو ادب سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت' - زیر اہتمام شعری نشست کا اہتمام

ضلع گلبرگہ میں واقع سید اکبر حسینی پی یو کالج کے زیر اہتمام شعری نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں کئی مشہور شعرا کرام نے شرکت کی۔ نور الدین نور نے شعری نشست کی صدارت انجام دی-

نئی نسل کو اردو ادب سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت

author img

By

Published : Aug 14, 2023, 4:29 PM IST

Updated : Aug 15, 2023, 3:08 PM IST

نئی نسل کو اردو ادب سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت

گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں واقع سید اکبر حسینی پی یو کالج کے زیر اہتمام شعری نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں کئی مشہور شعرا کرام نے شرکت کی۔ نور الدین نور نے شعری نشست کی صدارت انجام دی. پروفیسر عبدالحمید اکبر صدر خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی گلبرگہ اور مہمان اعزازی منظور وقار اور پیرزادہ فہیم الدین صدر انجمن ترقی شاخ گلبرگہ محترمہ قدسیہ پروین پرنسپل سید اکبر حسینی پیو کالج شریک رہے۔ اس موقع پر پروفیسر عبدالحمید اکبر صدر شعبہ اردو خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی نے کہا کہ جو بات ہم پوری کتاب پڑھ کر بول نہیں سکتے۔ اس خیال کو شاعر صرف ایک شعر میں اپنی بات پیش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں کہ دنیا میں سب سے حساس اگر کوئی ہے تو وہ شاعر ہے۔ دنیا میں جہاں کہیں کوئی واقعہ پیش آئے تو اس کو شاعر اپنی شعری احساسات و صلاحیتوں کے ساتھ بآسانی پیش کرتا ہے۔ پیرزادہ فہیم صدر انجمن ترقی اردو نے کہا کہ نئی نسل کو اردو ادب سے جوڑنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کالج انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے ہر کالج میں اس طرح کے دبی وہ ثقافتی پروگرام منعقد ہونا چاہیے تاکہ نئی نسل کو اردو زبان و ادب شعر وہ شاعری سے واقفیت ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:Interniew With Shah Fasi Ullah Quadri: شاہ فصیح اللہ قادری سے خصوصی گفتگو

قدسیہ پروین پرنسپل سید اکبر حسینی پی یو کالج گلبرگہ نے تمام مہمانوں اور شعرائے کرام کا شکریہ ادا کیا پروگرام کی نظامت ڈاکٹر عتیق اجمل نے کی۔ اس موقع پر صادق کرمانی ناصر عظیم راشد ریاض عارف مرشد ڈاکٹر عتیق اجمل نور الدین نور مختار احمد دکنی اور دیگر نے اپنا کلام پیش کیا۔

Last Updated : Aug 15, 2023, 3:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.