ETV Bharat / state

Congress Protest against Central Govt: کانگریس کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Jun 21, 2023, 1:45 PM IST

ریاست کرناٹک میں غریب لوگوں کو فی کس 10 کلو چاول فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کرناٹک کی ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت سے اضافی چاول فراہم کرنے کی درخواست کی لیکن مرکزی حکومت نے اضافی چاول فراہم کرنے سے انکارکردیا۔ اس معاملے پر بیدر ضلع کانگریس کمیٹی نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

کانگریس کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج
کانگریس کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج

کانگریس کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج

بیدر: کرناٹک کی ریاستی حکومت نے غریبوں کو فائدہ کے طور پر اضافی چاول فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت سے ریاست کرناٹک کے غریب لوگوں کو فی کس 10 کلو۔ چاول فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اضافی چاول فراہم کرنے کی درخواست کی لیکن مرکزی حکومت نے اضافی چاول فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔ بیدر ضلع کانگریس کمیٹی نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ اسی موقعے پر خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر بسواراج نے کہا کہ مرکزی حکومت غریب مخالف حکومت ہے اور غریب عوام کو چاول دینے سے انکار کر کے یہ ثابت کر دیا کہ مرکزی حکومت غریبوں کی مخالف ہے۔

مزید پڑھیں: Siddaramaiah Distributes Compensation حکومت کسی ایک ذات یا ایک مذہب سے تعلق نہیں رکھتی یہ سب کی ہے، سدارامیا
شری نرسنگاراو سوریاونشی، سابق ایم پی نے مشورہ دیا کہ مرکزی حکومت کو سیاسی دشمنی ختم کرنی چاہیے اور غریبوں کو کھانا فراہم کرنا چاہیے۔
اس احتجاج میں ضلع جنرل سیکرٹریز ایم۔ سمیع، پرویجا کملا اور ونود پاٹل، ضلعی ترجمان جارج فرنانڈس، سکریٹریز سنیل بچن، بسواراج ، نعیم کرمانی، ناگناتھ پٹیلہ، چننپا، ضلع کانگریس خواتین یونٹ کی صدر پوجا جارج، ضلع کانگریس شیڈیو کاسٹ یونٹ کے صدر ڈی کے سنجو اور گووردھن راٹھوڈ چندر شیکھر چنا شیٹی بیدر (جنوبی)، راجکمار اوراد ، ہنومانت چوہان، بھلکی (دیہی)، نصیر احمد اور پارٹی کے سینئر رہنما۔ کیشو مہاراجہ، بابو ہونا نائکا، ستارا منڈکنالی، ارشد پہلوان، پرشانت، بھالکی، جے پال صدر یوتھ کانگریس بھلکی، میونسپل کونسل ممبران اور ہزاروں کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے اس احتجاج میں شرکت کی۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.