ETV Bharat / state

Karnataka poll promises عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا: راہل گاندھی - کرناٹک میں نفرت کا بازار بند محبت کی دکان کھلی

راہل گاندھی نے کہا کہ کرناٹک میں محبت کی جیت ہوئی ہے اور نفرت ہار گئی ہے۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی عوام سے کیے گئے پانچ وعدے کو پورا کرے گی۔ Congress will fulfil Karnataka poll promises

congress-will-fulfil-karnataka-poll-promises-in-first-cabinet-meet-rahul-gandhi
عوام سے کیے گئے وعدے کو پورا کرے گی کانگریس، راہل گاندھی
author img

By

Published : May 13, 2023, 7:16 PM IST

نئی دہلی: کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں واضح اکثریت پر کرناٹک کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ کرناٹک میں کانگریس کے لیے کام کرنے والے تمام کارکنان بشمول کرناٹک کے کانگریس رہنما اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کرناٹک میں محبت کی جیت ہوئی ہے اور نفرت ہار گئی۔ کرناٹک میں غریب عوام کی جیت ہوئی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کرناٹک میں نفرت کا بازار بند ہو گیا ہے اور محبت کی دکان کھل گئی ہے۔ میں کرناٹک کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ راہل گاندھی نے کرناٹک کے لوگوں سے کہا کہ کانگریس انتخابی وعدے کو پورا کریں گی۔ غور طلب ہے کہ 'بھارت جوڑو یاترا' کے دوران راہل گاندھی نے کئی مواقع پر کہا تھاکہ "میں بازار نفرت کی بازار میں محبت کا دکان کھولنے آیا ہوں۔'

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ کانگریس کی جیت عوام کی جیت ہے۔ عوام نے بدعنوان حکومت کو شکست دی ہے۔ ہمیں آگے بہت کچھ کرنا ہے۔ ہمیں اپنے وعدوں کو پورا کرنا ہے، ہم اپنے پانچ وعدے پورے کریں گے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ کانگریس کی جیت عوام کی جیت ہے۔

بتادیں کہ کانگریس نے کرناٹک کےلیے پانچ ضمانتی وعدے کیے ہیں جو مندرجہ ذیل ہے:

  • کانگریس نے کرناٹک میں گریہ لکشمی یوجنا کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس کا کہنا تھا کہ اگر کرناٹک میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو ریاست کی ہر گھریلو خاتون کو ہر ماہ 2000 روپے دیے جائیں گے۔
  • کانگریس نے 'یووا ندھی اسکیم' کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت بے روزگار بیچلر ڈگری ہولڈر نوجوانوں کو ماہانہ 3,000 روپے اور ڈپلومہ کی ڈگری رکھنے والے بے روزگار نوجوانوں کو 1,500 روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔
  • کانگریس نے ریاست سے فاقہ کشی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے 'انا بھاگیہ' اسکیم کے تحت بی پی ایل کارڈ ہولڈروں کو ماہانہ 10 کلو چاول مفت فراہم کرنے کی اپنی تیسری گارنٹی کا اعلان کیا ہے۔ کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے کہاتھا کہ "ہمیں کرناٹک سے بھوک مٹانے کے لیے بی پی ایل کارڈ ہولڈروں کو ماہانہ 10 کلو چاول مفت دینے کی 'انا بھاگیہ' گارنٹی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔"
  • کرناٹک میں کانگریس نے گروہا جیوتی اسکیم کے تحت ہر ماہ 200 یونٹ مفت بجلی دینے کا وعدہ کیا ہے۔
  • ساکھی پروگرام کے تحت کانگریس نے خواتین کے لیے بسوں میں مفت سفر کا وعدہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.