ETV Bharat / state

بی جے پی ایم پی پرتاپ سمہہ کو گرفتار کیا جائے، کانگریس کارکنان کا مطالبہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2023, 1:59 PM IST

میسور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان پرتاپ سمہہ پر جان بوجھ پارلیمنٹ میں سیکورٹی کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس کارکنان نے بنگلور اور میسور میں زبردست احتجاجی مظاہرے کیے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان پرتاپ سمہہ کو گرفتار کیا جائے، کانگریس کارکنان کا مطالبہ

بنگلورو: ریاست کرناٹک کے دارلحکومت بنگلورو میں کانگریس کے حامیوں نے میسور سے بی جے پی کے ایم پی پرتاپ سمہہ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کیے۔ کانگریس کے حامی دھرنے پر بھی بیٹھ گئے۔ کانگریس کارکنان نے پرتاپ سمہہ کے معطلی کا مطالبہ کیا اور الزام عائد کیا کہ یہ اٹیک سیدھے سیدھے راہل گاندھی کو نشانہ بنانے کے لئے کیا گیا ہے، کیونکہ یہ واقعہ پی ایم مودی اور امت شاہ کے عمارت سے نکلنے کے بعد پیش آیا، اس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ حملہ بی جے پی کی سوچی سمجی سازش تھی۔

پارلیمنٹ اٹیک کے متعلق کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے پارلیمنٹ کی سلامتی کی خلاف ورزی کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے بے روزگاری کو ذمہ دار ٹھہرایا. انہوں نے ہفتہ کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ ملک کے شہریوں کو (وزیر اعظم نریندر مودی) کی پالیسیوں کی وجہ سے روزگار نہیں مل رہا ہے. بے روزگاری کی وجہ سے سیکورٹی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کی سکیورٹی میں کوتاہی: کرناٹک سے ایک اور ملزم گرفتار

کانگریس نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی کی خلاف ورزی کے متعلق الزام لگایا کہ پارلیمنٹ میں گھسنے والوں کو بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ نے ایوان تک رسائی دی تھی۔ اس سلسلے میں کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے یہ بات بی جے پی آئ. ٹی. سیل کے سربراہ امت مالویہ کی جانب سے ان تصاویر کو شیئر کرنے کے بعد کہی جس میں 13 دسمبر کے واقعہ کے سلسلے میں گرفتار ایک خاتون مبینہ طور پر کانگریس کے لیے انتخابی مہم چلا رہی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.