گلبرگہ:ریاست کرناٹک میں 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات 2023 کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انتخابی مہم پر بریک لگنے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار اب 10 مئی کو ووٹنگ کے انتظار میں ہیں۔
اسی درمیان گلبرگہ شمال کے کانگریس پارٹی کے آبزرور سکھ جوت سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس مرتبہ ریاست کرناٹک کے عام لوگ کانگریس کے ہاتھوں کو مضبوط بنائیں گے۔
کانگریس پارٹی کے آبزرور سکھ جوت سنگھ نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت نے کرناٹک کی عوام کو گزشتہ چند برسوں کے دوران گھوٹالہ، کمیشن خوری کے علاوہ دیا کیا ہے۔کرناٹک کے ووٹرز بی جے پی کو کیوں ووٹ دیں گے۔ انہوں نے بی جے پی مخالف لہر کے ساتھ جانے کا بالکل درست فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ریاست میں تبدیلی آنے والی ہے۔ اس تبدیلی میں تمام مذاہب کے لوگوں کا نمایاں رول ہوگا۔ کانگریس ہی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جسے تمام مذاہب کے لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔ کانگریس پارٹی نے یہاں پر ایک مسلم خاتون کو اپنے پارٹی کا امیدوار بنایا ہے۔ یہ کرناٹک کے اور بھی مسلم خاتون کے لئے ایک اچھی مثال ہوگی تاکہ دیگر خواتین بھی سیاست میں آگے آسکیں۔
یہ بھی پڑھیں:Bidar District Congress حسن کمال بیدر ضلع کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نامزد
گلبرگہ ہمیشہ سے ایک قومی یکجہتی گہوارہ رہا ہے۔ یہاں کے عوام ہمیشہ بھائی چارگی اور محبت کے ساتھ رہتے ہیں۔ گلبرگہ شمال میں پچھلے تین مرتبہ مرحوم قمر الاسلام کو جیت حاصل ہوئی۔ ان کے انتقال کے بعد ان کی اہلیہ کنیز فاطمہ کو 2018 میں کانگریس پارٹی سے کامیابی حاصل کی تھی۔ کانگریس پارٹی نے 2023 اسمبلی انتخابات میں انہیں اپنا امیدوار بنایا ہے۔