ETV Bharat / state

Yusuf Shariff: یوسف شریف کرناٹک کے امیر ترین سیاست دان

کانگریس کی قانون ساز کونسل کے امیدوار یوسف شریف، عرف کے جی ایف بابو، عرف اسکریپ بابو (Yusuf Shariff) نے 1745 کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثوں کا اعتراف کیا ہے جس کے بعد وہ کرناٹک کے سب سے امیر ترین سیاسی رہنما بن گئے ہیں۔

Yusuf shariff
Yusuf shariff
author img

By

Published : Nov 25, 2021, 1:36 PM IST

کانگریس نے یوسف شریف (Yusuf Shariff) کو بنگلور اربن سے قانون ساز کونسل کا امیدوار (MLC Candidate) بنایا ہے۔ وہ 1745 کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

اس سے قبل بی جے پی رہنما ریاستی وزیر ایم ٹی بی ناگراج نے ایک ہزار 200 کروڑ روپے کے اثاثوں کا اعلان کیا تھا۔ تاہم وہ ریاست کے سب سے امیر ترین رہنما کے طور پر جانے جاتے تھے لیکن اب شریف سے امیر ترین سیاسی رہنما بن گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن میں داخل یوسف شریف کے حلف نامہ کے مطابق ان کے پاس 1593.27 کروڑ روپے مالیت کی زرعی و غیر زرعی زمین ہے جبکہ 97.98 کروڑ روپے کی منقولہ اور 1643 کروڑ روپے کی غیرمنقولہ جائیداد (Assets of Yusuf Shariff) ہے۔ حلف نامہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان کے پاس 1.10 کروڑ روپے کی کلائی گھڑی اور 4.8 کیلوگرام سونا بھی ہے۔

شریف کا خاندان انتہائی غریب تھا۔ وہ 14 بھائی اور بہنوں میں سب سے بڑے ہیں۔ ان کے والد کی پہلے بیکری تھی تاہم اس نقصان کے بعد انہوں نے آٹو بھی چلایا تھا اور بعد میں وہ اسکریپ کے کاروبار سے جڑ گئے اور ان کی قسمت بدل گئی۔

یوسف شریف کی دو بیویاں اور پانچ بچے ہیں۔ حلف نامہ میں یوسف شریف نے بتایا کہ پہلی اہلیہ رخسانہ تاج کے پاس 1.57 لاکھ روپے اور دوسری اہلیہ شازیہ ترنم کے پاس 89 ہزار روپے نقد جبکہ بیٹی کے پاس 25 ہزار اور بیٹے کے پاس 5 ہزار روپے نقد رقم موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Karnataka MLC Elections: کانگریس سے ہبلی-دھارواڑ میں مسلمانوں کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ

اسی طرح یوسف شریف کے بنک اکاونٹ میں 16.87 کروڑ، پہلی اہلیہ کے اکاونٹ میں 16.99 کروڑ جبکہ دوسری اہلیہ کے بنک اکاونٹ میں 20 ہزار روپے ہیں۔ وہیں، بیٹی کے اکاؤنٹ میں 7.38 لاکھ اور بیٹے کے اکاونٹ میں 11.52 لاکھ روپے جمع ہیں۔ 17.62 کروڑ روپے میوچول فنڈ کے حصص اور دیگر سرمایہ کاری میں لگائے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.