ETV Bharat / state

MLA Rahim Khan رکن اسمبلی رحیم خان کو بیدر سے چوتھی مرتبہ کامیاب ہونے کی امید

بیدر شمال سے تین مرتبہ کے کانگریس کے رکن اسمبلی رحیم خان کو مسلسل چوتھی مرتبہ انتخابی میدان میں کامیابی حاصل کرنے کی امید ہے۔ اسی امید کے ساتھ انہوں نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے تشہیری مہم شروع کردی ہے۔

author img

By

Published : Apr 18, 2023, 12:45 PM IST

رکن اسمبلی رحیم خان کو بیدر سے چوتھی مرتبہ کامیاب ہونے کی امید

بیدر: کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کی تاریخ جوں جوں قریب آرہی ہے توں توں سیاسی گہماگہمی میں تیزی آتی جا رہی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے تشہیری مہم شروع کردی ہیں۔ دوسری پارٹیوں کی طرح کانگریس نے بھی انتخابی مہم میں تیزی لائی ہے۔ اسی درمیان بیدر شمال سے کانگریس کے ٹکٹ پر انتخابات میں قسمت آزمانے والے تین مرتبہ کے رکن اسمبلی رحیم خان نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی گفتگو کی۔ رکن اسمبلی رحیم خان نے کہا کہ وہ بیدر شمال سے گزشتہ پندرہ برسوں سے رکن اسمبلی ہیں۔ اس دوران انہوں نے اپنے حلقے کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ اس کوشش میں انہیں کتنی کامیابی ملی ہے اور کتنی ناکامی اس کے بارے میں عام لوگ بہتر بتائیں گے۔

کانگریس کے رہنما رحیم خان نے کہا کہ سڑکیں، ڈرین، اسپتال، سٹی بس اسٹینڈ، ڈسٹرکٹ بس اسٹینڈ، اسکول، انجینئرنگ کالج، پالی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ، کالج نیو بلڈنگ، آئی ٹی آئی کالج، سرکاری اقامتی اسکول، وومنس ڈگری کالج، ویجیٹیبل مارکیٹ قائم کیا۔ اس میں بہتری لائی۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں پانی کی سپلائی، آٹونگر، دواخانے جیسی دوسری سہولیات کو عوام تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Shettar joins Congress: کرناٹک کے سابق وزیر اعلی جگدیش شیٹر کانگریس میں شامل

انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاست میں بی جے پی حکومت ہونے کے باوجود میں نے اپنے تعلقات کی بنیاد پر شہر کے ترقیاتی کاموں میں کسی بھی قسم کی کوئی کمی آنے نہیں دی ہے۔ انشاء اللہ مستقبل میں بھی ہماری طرف سے ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ بیدر کی عوام نے تین مرتبہ کامیاب بنایا ہے۔ اس مرتبہ بھی ان سے جیت دلانے کی امید ہے۔ میں اپنے ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر ووٹ مانگنے کے لیے ان کے گھروں تک جاؤں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.