ETV Bharat / state

Rahul Halts Speech During Azaan راہل گاندھی نے اذان کے دوران تقریر روک دی

author img

By

Published : May 1, 2023, 9:34 PM IST

راہل گاندھی نے مسجد میں اذان کے دوران احتراماً اپنی تقریر کو تھوڑی دیر کے لیے روک دیا۔ دراصل تماکورو میں ان کی عوامی ریلی کے مقام کے قریب ایک مسجد میں اذان دی جا رہی تھی۔

راہل گاندھی نے اذان کے دوران تقریر روک دی

تماکورو: کرناٹک کے تماکورو میں راہل گاندھی نے مسجد میں اذان کے دوران احتراماً اپنی تقریر کو تھوڑی دیر کے لیے روک دیا۔ دراصل تماکورو میں ان کی عوامی ریلی کے مقام کے قریب ایک مسجد میں اذان دی جا رہی تھی۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے ذریعہ شیئر کردہ ایک ویڈیو میں کانگریس کے سینیئر لیڈر کے سی وینوگوپال راہل گاندھی سے خطاب کے دوران کچھ کہتے ہیں، جس کے بعد وہ پارٹی کے سابق صدر وینوگوپال کی طرف دیکھتے ہیں اور سر ہلاتے ہیں اور اپنی تقریر روک دیتے ہیں۔

  • #WATCH कर्नाटक: कांग्रेस नेता राहुल गांधी ने तुमकुरु में एक जनसभा को संबोधित करने के दौरान अज़ान की आवाज सुनकर अपने भाषण को रोका। pic.twitter.com/Qu7N0IjbqO

    — ANI_HindiNews (@AHindinews) May 1, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

#WATCH कर्नाटक: कांग्रेस नेता राहुल गांधी ने तुमकुरु में एक जनसभा को संबोधित करने के दौरान अज़ान की आवाज सुनकर अपने भाषण को रोका। pic.twitter.com/Qu7N0IjbqO

— ANI_HindiNews (@AHindinews) May 1, 2023

اس موقعے پر راہل گاندھی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ '...تو میں نے آپ کو بتایا کہ لوگوں کے تئیں حکومت کی ذمہ داری یہ ہے کہ...' اسی دوران وینوگوپال راہل کے پاس آتے ہیں اور کچھ کہتے ہیں اور راہل خطاب روک دیتے ہیں۔ اس دوران اذان سنی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے سی آر نے اذان سن کر تقریر روک دی

اس دوران راہل گاندھی بھی اپنے منہ پر انگلی رکھ کر کانگریس کے کچھ حامیوں کو جو نعرے لگا رہے تھے، خاموش رہنے کو کہتے ہیں۔ واضح رہے کہ ماضی میں کئی مواقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اذان کے دوران اپنی تقریریں روک دیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں بی جے پی کی کرناٹک یونٹ کے سینیئر لیڈر کے ایس ایشورپا نے اذان پر ایک متنازع تبصرہ کیا تھا۔ جنوبی بھارت کی کرناٹک واحد ریاست جہاں بی جے پی اقتدار میں ہے۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ دس مئی کو ہونی ہے۔

تماکورو: کرناٹک کے تماکورو میں راہل گاندھی نے مسجد میں اذان کے دوران احتراماً اپنی تقریر کو تھوڑی دیر کے لیے روک دیا۔ دراصل تماکورو میں ان کی عوامی ریلی کے مقام کے قریب ایک مسجد میں اذان دی جا رہی تھی۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے ذریعہ شیئر کردہ ایک ویڈیو میں کانگریس کے سینیئر لیڈر کے سی وینوگوپال راہل گاندھی سے خطاب کے دوران کچھ کہتے ہیں، جس کے بعد وہ پارٹی کے سابق صدر وینوگوپال کی طرف دیکھتے ہیں اور سر ہلاتے ہیں اور اپنی تقریر روک دیتے ہیں۔

  • #WATCH कर्नाटक: कांग्रेस नेता राहुल गांधी ने तुमकुरु में एक जनसभा को संबोधित करने के दौरान अज़ान की आवाज सुनकर अपने भाषण को रोका। pic.twitter.com/Qu7N0IjbqO

    — ANI_HindiNews (@AHindinews) May 1, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس موقعے پر راہل گاندھی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ '...تو میں نے آپ کو بتایا کہ لوگوں کے تئیں حکومت کی ذمہ داری یہ ہے کہ...' اسی دوران وینوگوپال راہل کے پاس آتے ہیں اور کچھ کہتے ہیں اور راہل خطاب روک دیتے ہیں۔ اس دوران اذان سنی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے سی آر نے اذان سن کر تقریر روک دی

اس دوران راہل گاندھی بھی اپنے منہ پر انگلی رکھ کر کانگریس کے کچھ حامیوں کو جو نعرے لگا رہے تھے، خاموش رہنے کو کہتے ہیں۔ واضح رہے کہ ماضی میں کئی مواقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اذان کے دوران اپنی تقریریں روک دیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں بی جے پی کی کرناٹک یونٹ کے سینیئر لیڈر کے ایس ایشورپا نے اذان پر ایک متنازع تبصرہ کیا تھا۔ جنوبی بھارت کی کرناٹک واحد ریاست جہاں بی جے پی اقتدار میں ہے۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ دس مئی کو ہونی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.