ETV Bharat / state

گورنر کے کردار پر کانگریس اور جے ڈی ایس کا اختلاف - کانگریس

کرناٹک میں برسر اقتدار کانگریس اور جنتا دل کے کارکنان نے گورنر کے مبینہ 'تفرقہ پیدا کرنے والے رویہ' کی مخالفت میں غصہ کا اظہار کیا ہے۔

گورنر وجو بھائی والا
author img

By

Published : Jul 10, 2019, 3:11 PM IST

ریاست کرناٹک میں برسر اقتدار کانگریس اور اس کی اتحادی جنتا دل (ایس) کے کارکنان نے گورنر وجو بھائی والا کے مبینہ 'تفرقہ پیدا کرنے والے رویہ' کی سخت مخالفت میں مظاہرہ کرکے ان کے تئیں اپنے غصہ کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ دونوں پارٹیز کے ارکان اسمبلی کے استعفے کی وجہ سے اتحادی حکومت گذشتہ ایک ہفتے سے سنگین بحران سے گزر رہی ہے، دونوں برسراقتدار پارٹی کے ارکان اسمبلی کے استعفے کی وجہ سے اتحادی حکومت ایک ہفتے سے شدید خطرے سے گزر رہی ہے۔

دونوں برسراقتدار پارٹی کے رکن اسمبلی پارٹی کے پرچموں کے ساتھ گورنر کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے، جبکہ پولیس اہلکار راج بھون کی جانب بڑھ رہے مظاہرین کارکنان کو روکنے اور انہیں سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مظاہرین مہاراشٹر میں بی جے پی حکومت کی جانب سے ریاست کے وزیر ڈی کے شیوکمار کواس ہوٹل میں جانے کی اجازت نہ دیئے جانے پر بھی اپنے غصہ کا اظہار کررہے تھے، جس میں دونوں پارٹیز کے 10باغی رکن اسمبلی قیام پذیر ہیں۔

جے ڈی ایس اور کانگریس کارکنان نے سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی صدر بی ایس ییدورپا کا پتلا جلاکر ان کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.