ETV Bharat / state

عام انتخابات کے لیے کانگریس اور جے ڈی ایس میں اتحاد

کرناٹک میں کانگریس اور جنتا دل ( سکیولر) کے درمیان لوک سبھا سیٹوں کے لیے سمجھوتہ ہوگیا جس کے تحت کانگریس 20 اور جنتا دل (ایس) آٹھ سیٹوں پر الیکشن لڑے گا۔

author img

By

Published : Mar 13, 2019, 11:45 PM IST

کانگریس اور جے ڈی ایس میں اتحاد

کانگریس جنرل سکریٹری اور پارٹی کے کرناٹک کے انچارج کے سی وینو گوپال نے یہاں جاری ہونے والی ریلیز میں بتایا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی اور جے ڈی ایس کے رہنما ایچ ڈی دیوگوڑا کے درمیان نئی دہلی میں میٹنگ ہوئی تھی جس میں کانگریس کی طرف سے ان کو اور جے ڈی ایس کی جانب سے دانش علی کو سیٹوں کی تقسیم پر آخری فیصلہ کرنے کے لئے اختیار دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں نے مسٹر راہل گاندھی کی موجودگی میں سیٹوں کی تقسیم کو منظوری دے دی۔ ریاست میں لوک سبھا کی کل 28 سیٹیں ہیں۔

کرناٹک میں کانگریس اور جے ڈی ایس کی مخلوط حکومت ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.