بیدر: انجمن خادم الحجاج بیدر کی جانب سے اس سال حج پر جا کر انے والے حاجیوں کو تہنیت پیش کی گئی۔ یہ تہنیت شہر کی تاریخی مسجد جامع مسجد بیدر میں پیش کی گئی اس موقع پر مولانا مونس کرمانی، مولانا مجیب الرحمن قاسمی امام ابو خطیب مسجد علی اہل حدیث ، مولانا غنی خان امام خطیب مسجد ترکاری مارکیٹ بیدر، مولانا محمد لئیق نے مہمان خصوصی کے طور پر اس تہنیتی اجلاس میں شرکت کی۔
اس موقع پر خادم الحجاج بیدر کے سیکرٹری انجینیئر سید منصور احمد قادری نے کہا کہ انجمن خادم الحجاج بیدر گزشتہ کئی سالوں سے حج فارم داخل کرنے سے لے کر تربیتی کیمپ، ویکسینیشن کیمپ، اصلاحی و معلوماتی کیمپ ،حج کی روانگی اور حج سے واپسی پر تہنیتی اجلاس جیسے اہم اور ضروری معاملات پابندی کے ساتھ منعقد کرتے آرہی ہے ۔ انجمن خادم الحجاج بیدر کا واحد مقصد یہ ہے کہ حاجیوں کی خدمت کی جا سکے اور ان کی دعاؤں سے انجمن کے تمام احباب کی دنیا و اخرت میں کامیابی نصیب ہو۔
سید منصور احمد قادری نے مزید کہا کہ جب کوئی حاجی حج کر کے اتا ہے کہتے ہیں کہ 40 دنوں تک اس کی دعائیں قبول ہوتی ہیں انہوں نے خوش نصیب حاجیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپ کے پرنور چہرے کی زیارت بھی ایک عبادت ہے کیونکہ اللہ تعالی کے خوش نصیب بندے ہی حج جیسی سعادت ان کے حصے میں اتی ہے اور اللہ تبارک و تعالی نے حج جیسی عظیم عبادت کے لیے اپ تمام کا انتخاب فرمایا ہے۔
معروف عالم دین مولانا مونس کرمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپ تمام کو حج جیسی عظیم نعمت سے سرفراز کیا ہے یہ اب آپ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ اپنے عزیز و اقارب پڑوس اور گاؤں دیہات میں اللہ کے پیغام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو عام کریں اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یقینا اللہ تبارک و تعالی اپ لوگوں کی عظیم عبادت کو قبول فرمائے گا اور دنیا و اخرت میں کامیابی عطا فرمائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Training Camp For Haj Or Umrah بیدر میں یک روزہ حج و عمرہ تربیتی کیمپ
اس موقع پر شہر کے دیگر علمائے کرام نے بھی حاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے اپنی زندگی کے تمام ایام میں اللہ اور اس کی خوشنودی کے لیے کام کرنے پر زور دیا اس موقع پر انجمن خادم الحجاج کمیٹی بیدر کی جانب سے اس سال ضلع بیدر سے جانے والے مرد و خواتین حاجیوں کو تہنیت پیش کی گئی انجمن خادم الحجاج بیدر کے تمام ذمہ داران نے حاجیوں سے دعاؤں کی درخواست کی۔