ETV Bharat / state

Tobacco Control Programme بیدرمیں تمباکو کنٹرول پروگرام کا انعقاد

کرناٹک حکومت کی جانب سے تمباکو کنٹرول پروگرام کے کے تحت کوئی بھی سرکاری اہلکار، ملازمین تمباکو کمپنیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا معاہد سخت ممنوع ہے ۔ National Tobacco Control Programme (NTCP) Bidar District

تمباکو کنٹرول پروگرام
تمباکو کنٹرول پروگرام
author img

By

Published : Aug 26, 2022, 1:00 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیو کمار کی نگرانی میں ڈپٹی کمشنر دفتر سے متعلق میٹنگ ہال میں محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے نیشنل تمبا کنٹرول پروگرام کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیوکمار نے کہا کہ ضلع کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر کو تمباکو سے پاک بنایا جائے اور تعلیمی اداروں میں بھی اس پر پابندی عائد کی جائے۔

ریاستی حکومت کی جانب سے تمباکو کنٹرول پروگرام کے تحت تمباکو کی مصنوعات سے جڑی کمپنیز کی مداخلت کو کم کرنے کے لیے کوئی بھی سرکاری اہلکار،ملازمین تمباکو کمپنیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا معاہد سخت ممنوع ہے۔ عہدیداروں کو بیدر ضلع میں تمباکو کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں اسکولز اور کالجز میں بیداری پروگراموں کا اہتمام کرنا چاہئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ تمباکو کی مصنوعات کی پیداوار، ذخیرہ اندوزی اور فروخت کو کنٹرول کیا جائے۔

مزید پڑھیں:Nicotine Replacement Therapy to Help You Quit Tobacco: نیکوٹین ریپلیسمنٹ تھراپی سے تمباکو نوشی کی لعنت سے چھٹکارا ممکن

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کے اطراف و اکناف سو میٹر تک تمباکو سے تیار اشیاء کی فروخت پر سخت پابندی لگائی جائے ۔اس اجلاس میں ڈی وا ئی ایس پی ،ستیش، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر رتی کانت سوامی، ڈسٹرکٹ فزیشن ڈاکٹر مہیش برادارا، ڈسٹرکٹ سرویئر ڈاکٹر شنکریپا ، ڈسٹرکٹ لیپروسی کنٹرول آفیسر ڈاکٹر کرن ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر سری ہری و دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.