ریاست کرناٹک کے یادگیرضلع ڈپٹی کمشنر سنیہل آر نے کہا کہ کرناٹک کے رہائشی تعلیمی اداروں کی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام رہائشی اسکولوں میں کلاس 6 میں داخلے کے لیے داخلہ ٹیسٹ 12 مارچ کو ریاست بھر میں منعقد ہوگا۔انہوں نے یہ باتیں ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے ہال میں کامن انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے منعقد ابتدائی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ضلع میں داخلہ امتحان کے لیے 22 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔ کمشنر نے بتایا کہ ان مراکز میں کل 8312 طلباء امتحان میں شرکت کریں گے۔
بوائز گورنمنٹ پری گریجویٹ کالج گر مٹکل، گورنمنٹ پری گریجویٹ کالج اینڈ ہائی اسکول ڈپارٹمنٹ ہنسگی، گورنمنٹ ہائی اسکول آدرش ودیالیہ یادگیر ، سری سائی سائنس انگلش میڈیم ہائی اسکول یادگیر، گورنمنٹ ماڈل پرائمری اسکول ہنسگی، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ہنسگی ، دیوراج رائل ہائی اسکول شاہ پور، گرلز ایس پی پی کالج اور بوائز کالج شاہ پور، درسنا پور پی یو کالج شاہ پور، خواتین پی یو کالج شاہ پور، امبیڈکر پی یو کالج اور گورنمنٹ پی یو کالج رنگم پیٹ، سورپور گورنمنٹ پی یو کالج اور پربھو پی یو کالج، شرن بسوا پی یو کالج، وڈیگیرا ڈی ڈی یو پی یو کالج اور گورنمنٹ ہائی اسکول، یادگیر نگر پری گریجویشن کالج اور جواہر کالج میں یہ امتحانات منعقد ہوں گے۔
کمشنر نے کہا کہ طلباء کو امتحانی مرکز میں کسی بھی قسم کی کلائی گھڑی پہننے اور کسی بھی قسم کے کیلکولیٹر کا استعمال کرنے پر پابندی ہے۔ ضلع ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مرکز کے آس پاس کے 200 میٹر کے علاقے کو نو گو زون قرار دیا اور ارد گرد زیراکس اور کمپیوٹر کی دکانوں کو بند کرنے کا حکم دیا۔متعلقہ حکام کو تمام امتحانی مراکز میں صحت کے آلات کے ساتھ ہیلتھ عملہ تعینات کرنے کے لیےانہوں نے مشورہ دیا کہ پولیس کو سیکورٹی کے پیش نظر امتحانی مراکز پر سخت بندوبست کیا جائے
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ کمشنر شرنباسپا، ڈی ڈی پی ماریسوامی ایم ڈسٹرکٹ ٹریژری آفیسر ملنگا، سورا پورہ تحصیلدار سبنا جمکھنڈی، ہنسگی تحصیلدار جگدیش، یادگیر تحصیلدار اننا راؤ پاٹل، لکچررس، محکمہ تعلیمات کے دیگر ذمہ دار افسران موجود موجود تھے۔
مزید پڑھیں:Youth for Yoga Program یادگیر میں یوتھ فار یوگا پروگرام کا انعقاد
Residential Schools رہائشی اسکولوں میں داخلے کے لیے 12 مارچ کو ٹیسٹ کا انعقاد
کرناٹک کے رہائشی تعلیمی اداروں کی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام رہائشی اسکولوں میں کلاس 6 میں داخلے کے لیے داخلہ ٹیسٹ 12 مارچ کو ریاست بھر میں منعقد ہوگا۔