ETV Bharat / state

گلبرگہ: نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

گلبرگہ شہر میں جشن غوث اعظم اور عرس شریف کے موقع پر سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست کی رہائش گاہ پر نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا گیا

author img

By

Published : Dec 1, 2020, 7:59 PM IST

نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد
نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں جشن غوث اعظم اور عرس شریف کے موقع پر سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست کی رہائش گاہ پر نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر سینئر صحافی عزیز سرمست نے کہا کہ اس طرح کے نعتیہ مشاعروں سے اردو ادب کو فروغ ملا ہے، اس لئے ہر برس چشن غوث اعظم و صوفی سرمست کے عرس کے موقع پر اپنی رہائش گاہ پر نعتیہ مشاعرہ منعقد کرانے کی روایت شروع کی ہے۔

نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ آج کل اس طرح کے نعتیہ مشاعرہ کی مجالس بہت ہی کم منعقد کی جا رہی ہیں، اس لئے آج کے نوجوانوں میں اردو ادب کا شوق پیدا کرنے کی ضرورت ہے، اسی مقصد سے نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا گیا ہے۔

نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد
نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

اس مشاعرے میں گلبرگہ شہر کے مقامی بزرگوں اور بڑی تعداد میں نوجوان شعراء نے شرکت کی جن میں قابل ذکر طور پر ڈاکٹر عتیق اجمل، راشد ریاض، چندہ حسنی اکبر، مبین محمود، اسعد علی انصاری، قاضی انوار، ماجد داغی، سعید مختار دکنی، سراج وجہی، محمد حنیف اور دیگر شعراء نے شرکت کر کے نعتیہ کلام پیش کیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.