ETV Bharat / state

بیماروں کے لیے گلبرگہ شہر میں مفت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد - مفت ہیلتھ

Conducting free health camp for sick people in Gulbarga city۔ موسم سرما میں سردی، زکام اور دیگر بیماریوں سے انسان زیادہ متاثر ہو جاتا ہے۔ اسی کو نظر میں رکھتے ہوئے ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں مریضوں کے لیے مفت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

Conducting free health camp for sick people in Gulbarga city

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 5:13 PM IST

بیماروں کے لیے گلبرگہ شہر میں مفت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

گلبرگہ: ریاست کرناٹک میں موسم سرما چل رہا ہے۔ اس موقع پر گلبرگہ شہر میں صفا میڈیکل ھال، نیا سویرا سنگٹھن اور انعامدار اسپتال کی جانب سے شاہ جیلانی درگاہ ایم ایس کے ملز کے قریب انعامدار اسپتال میں مفت ہیلتھ کیمپ منعقد ہوا۔ اس موقع پر گلبرگہ سوتھ کے رکن اسمبلی الم پربھو پاٹل نے اس کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا۔ گلبرگہ شہر میں کئی تنظیمیں بہت اچھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جو کہ بہت ہی قابل تعریف ہے۔ موسم سرما میں سب سے زیادہ مریض سردی زکام کے ہیں۔ ایسے موسم ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کرنا غریب مزدور عوام کے لیے بہت ہی اچھا ہو سکتا ہے اور انھیں علاج کرانے کی سہولت فراہم ہوگی۔ اسی طرح عوام کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Health Camps in Gulbarga گلبرگہ میں 53 سلم علاقوں میں مفت ہیلتھ کیمپ

ایسے مفت ہیلتھ کیمپ میں جاکر کم سے کم بی پی، شگر اور آنکھوں کا چیک اپ کرائیں تاکہ آپ کو معلوم ہو سکتا ہے کہ آپ کو کیا بیماری ہے۔ جس سے آپ جلد علاج کراسکتے ہیں۔‌ آج یہاں پر کئی ڈاکٹرس اور ان کا اسٹاف موجود ہے۔ کئی بچوں، خواتین، بزرگ اور نوجوان مفت ہیلتھ چیک اپ کرکے انھیں مفت میڈیسن تقسیم کیا جارہا ہے۔ یہ بہت ہی بڑی خدمت کا کام ہے۔ اسی طرح ڈاکٹرس اور سماجی تنظیمیں اپنے خدمات کو انجام دیتے رہے۔ جس سے غریب مزدور عوام کو علاج کرانے کے لیے امداد ہو سکتی ہے۔ اس موقع پر گلبرگہ کے مشہور بچوں کے ڈاکٹر اعظم بیگ، ایم‌ بی بی ایس، ڈسی ایچ لنڈن، ڈاکٹر نجم سحر ایم بی بی ایس ایم ڈی، ڈاکٹر ایم ایم جنیدی بی اے ایم ایس اور اسٹاف نے مل کر کئی مریضوں کا چیک اپ کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں عوام نے اس میں اپنا چیک اپ کروایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.