ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں بی جے پی کارکنان، ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ پر ایک ہفتہ سیوا ہفتہ کے طور پر منا رہی ہے۔ جس کے تحت پارٹی کی مختلف شعبہ میں فلاح و بہبود کے کام کئے جارہے ہیں۔
اس دوران بی جے پی یوتھ کارکان کی جانب سے شہر کے بسویشور کلیان منڈپ میں یک روزہ خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، یہ کیمپ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی یادگیر کے تعاون سے عمل میں آیا۔
اس موقع پر ضلع بی جے پی کے صدر ڈاکٹر شرن بھوپال ریڈی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کے 70 وی سالگرہ کے موقع پر ہم لوگ ایک ہفتہ سیوا ہفتہ کے طور پر منا رہے ہیں۔
جس کے تحت بی جے پی پارٹی کے مختلف شعبہ میں عوامی فلاح و بہبود کا کام کیا جا رہا ہے۔