گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں واقع نیا سویرا سنگھٹن تنظیم کی جانب سےعالمی شہرت یافتہ شاعر منور رانا کے انتقال پر تعزیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ ادب کی دنیا سے منسلک افراد نے منور رانا کے انتقال پر غم کا اظہار کا اظہار کیا۔اس موقع پر گلبرگہ شہر مقامی شعراء ادیب اردو دان سماجی ملی مذہبی سیاسی لیڈران نے منور رانا کے انتقال پر افسوس اور غم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مجلس شعور ادب کے ذمہ دار ڈاکٹر چندہ حسینی نےکہاکہ منور رانا کے انتقال پر اردو ادب کی دنیا میں ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے۔ جسے پر کرنا نا ممکن ہے۔ الفاظ کے جادوگر اور اردو کے لیجنڈ شاعر منور رانا اب ہمارے درمیان نہیں رہے لیکن ان کی شاندار تصنیفات اردو شاعری ہمیشہ ہمارے درمیان زندہ رہے گی۔
انہوں نے کہاکہ لفظوں کے جادوگر اور اردو میں کئی شاندار کلام لکھنے والے مشہور شاعر منور رانا کا انتقال ہو گیا ہے۔ اردو کے اس روشن چراغ نے 71 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ ایسے میں وہ بھلے ہی ہم میں نہ ہوں لیکن ان کی تخلیقات ہمیشہ ہماری زبان پر ورد ہوتی رہیں گی اور ان کے قارئین اکثر ان کے اشعار کو گنگناتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف شاعر منور رانا نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک
ان کا کہنا ہے کہ گلبرگہ میں منعقدہ تعزیتی جلسے میں ادب کی دنیا سے منسلک افراد نے منور رانا کے انتقال پر غم کا اظہار کا اظہار کیا۔ تمام لوگوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔