ETV Bharat / state

Vegetable Prices Hike کرناٹک میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ، عوام پریشان - ریاست کرناٹک میں مانسون کی تاخیر

ضلع بیدر کے مختلف بازاروں میں ضروری اشیاء اور سیزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ یونے کے سبب عام لوگوں کی پریشانیوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ لوگوں میں انتظامیہ کے خلاف ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

کرناٹک میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ،عوام پریشان

author img

By

Published : Jul 15, 2023, 2:14 PM IST

کرناٹک میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ،عوام پریشان

بیدر :ریاست کرناٹک میں مانسون کی تاخیر کے سبب سبزیوں کی قیمتوں میں تشویشناک طور پر اضافہ ہوا ہے۔ خاص کر ٹماٹر کی اور ہری مرچ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کوملا ہے۔سبزیوں کی قیمت میں اضافہ سے عام لوگ پریشان ہیں۔

بیدر شہر کی قدیم سبزی مارکیٹ میں محمد شفیع نامی خریدار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اچانک سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جو سبزیاں کبھی 20 روپے 30 روپے ہوا کرتی تھی آج وہ ایک سو 100 روپے 140 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے۔ یہ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ کسان اس کو زیادہ دام میں بیچ کیوںرہے ہیں۔

ایک اور گاہک نے کہا کہ میرا ہوٹل کا کاروبار ہے میں بڑی مقدار میں یہاں سے سبزیاں لیتا ہوں لیکن ان دنوں سبزیوں کے بڑھتے داموں کو لے کر کافی پریشانی ہو رہی ہے۔ کیونکہ ہم ہوٹل میں کسی بھی چیز کے داموں میں اچانک اضافہ نہیں کر سکتے ہیں۔ اس لیے کے دام بڑھنے کے باوجود بھی ہم اپنی قیمت پر ہی ہوٹل کی چیزیں فروخت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Revoke Anti Hijab Rule حجاب مخالف قانون منسوخ کرنے کا مطالبہ

سبزی مارکیٹ کے تاجر محمد خالق نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ 15 دنوں سے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مقامی کسانوں کے علاوہ باہر سے انے والی سبزیاں میں کافی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ آمد درفت کی قیمتوں میں اضافے کے سبب بھی سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سبزیوں کی قیمت میں اضافے کے چلتے لوگ سبزی مارکیٹ میں کم ہی نظر ارہے ہیں جس کی وجہ سے کاروبار پر کافی اثر پڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.