ETV Bharat / state

Karnataka Student Beaten for Wearing Scull Cap: کالج کیمپس میں ٹوپی پہننے پر طالب علم کی پٹائی، سات افراد پر مقدمہ درج - جوڈیشل مجسٹریٹ کی ہدایت

کرناٹک کے ایک سرکاری ڈگری کالج میں ٹوپی پہننے پر ایک طالب علم کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ طالب علم نے اپنی شکایت میں کہا کہ وہ ٹوپی پہن کر کالج گیا تھا، لیکن کالج کے پرنسپل نے اسے داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔Karnataka Student Beaten for Wearing Scull Cap

student beaten up for wearing scull cap
کرناٹک: کالج کیمپس میں 'ٹوپی' پہننے پر طالب علم کی پٹائی، 7 افراد پر مقدمہ درج
author img

By

Published : May 29, 2022, 10:56 PM IST

باگل کوٹ: کرناٹک کے باگل کوٹ ضلع میں ایک سرکاری ڈگری کالج کے احاطے میں مبینہ طور پر 'ٹوپی' پہننے wearing scull cap کے الزام میں ایک طالب علم کو پیٹنے کے الزام میں سات افراد بشمول ایک پولیس سب انسپکٹر اور کالج کے پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ٹیراڈل فرسٹ کلاس گورنمنٹ ڈگری کالج کے ایک 19 سالہ طالب علم نوید حسن کی شکایت کی بنیاد پر، پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی ہدایت پر 24 مئی کو سب انسپکٹر اور پانچ دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ رواں سال 18 فروری کو پیش آیا۔ طالب علم نے اپنی شکایت میں کہا کہ وہ ٹوپی پہن کر کالج گیا تھا، لیکن کالج کے پرنسپل نے اسے داخلے کی اجازت نہیں دی، 'حالانکہ کالج کے اندر ٹوپی پہننے پر پابندی کا کوئی سرکاری یا عدالتی حکم نہیں ہے'۔ طالب علم نے الزام لگایا کہ پولیس والوں نے اسے مارا پیٹا اور اس کے عقیدے کی توہین کی۔ ادھر پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.