ETV Bharat / state

سی ایم ابراہیم کے جے ڈی ایس گروپ نے انڈیا الائنس کی تائید کا اعلان کردیا

CM Ibrahim's JDS Group has announced its support for India Alliance باغی کہے جارہے سی ایم ابراہیم کے جے ڈی ایس گروپ کا ایک اہم اجلاس بنگلور میں منعقد ہوا جس میں سی ایم ابراہیم نے بتایا کہ جنتا دل سیکولر پارٹی سیکولرازم کی بنیاد پر قائم رہے گی اور جو کوئی اس کی خلاف ورزی کرے گا اسے پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 14, 2023, 4:43 PM IST

سی ایم ابراہیم کے جے ڈی ایس گروپ نے انڈیا الائنس کی تائید کا اعلان کردیا
سی ایم ابراہیم کے جے ڈی ایس گروپ نے انڈیا الائنس کی تائید کا اعلان کردیا
سی ایم ابراہیم کے جے ڈی ایس گروپ نے انڈیا الائنس کی تائید کا اعلان کردیا

بنگلور: باغی کہے جارہے سی ایم ابراہیم کے جے ڈی ایس گروپ کا ایک اہم اجلاس بنگلور میں منعقد ہوا جس میں سی ایم ابراہیم نے بتایا کہ جنتا دل سیکولر پارٹی سیکولرازم کی بنیاد پر قائم رہے گی اور جو کوئی اس کی خلاف ورزی کرے گا اسے پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں سی ایم ابراہیم نے کہا کہ جے ڈی ایس پارٹی کے ایک اجلاس میں قومی سطح کے لیڈران کی جانب سے دیوے گوڑا کو پارٹی کے قومی صدر کے عہدے سے ہٹادیا گیا اور سی کے نانو کو نیا صدر منتخب کیا گیا.

الگ ہونے والی جے ڈی (ایس) کے سربراہ سی ایم ابراہیم نے بتایا کہ اجلاس میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے بی جے پی کے ساتھ پارٹی کے اتحاد کو مسترد کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی گئی۔ اگر دیوے گوڑا بی جے پی سے رشتہ توڑتے ہیں تو ان کا "حقیقی جے ڈی (ایس)" میں استقبال کیا جائے گا۔ اس موقع پر سی ایم ابراہیم نے کہا کہ جے ڈی ایس پارٹی اب الیکشن کمیشن سے رجوع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اب ان کی جے ڈی ایس 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں انڈیا الائنس کو سپورٹ کریگی.

یہ بھی پڑھیں: عبدالغفار کرناٹک کانگرس لیبر سیل کے ریاستی سیکرٹری منتخب

اس موقع پر سی ایم ابراہیم نے پیغام دیا کہ بھارت سب کا ہے اور کوئی بھی پسماندہ طبقہ کو نہ ڈرے. انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس کے نتش کمار، لالو یادو، ممتا بانرجی و راہل گاندھی کو وہ اپنے اگلے قومی سطح کے اجلاس میں مدعو کرینگے اور اسی الائنس کے ساتھ وہ 2024 کے پارلیمانی انتخابات لڑیں گے. سی ایم ابراہیم نے اس بات پر زور دیا کہ انتخابات بیلٹ باکس کے ذریعے عمل میں لائے جائیں نہ کہ ای وی ایم مشینز سے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.