ریاست کرناٹک میں پچھلے دنوں پیش کیا گیا 2023 کے بجٹ اور کرناٹک کے آنے والے اسمبلی انتخابات سے متعلق سابق مرکزی وزیرکرناٹک جنتادل سیکولر پارٹی کے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم کے ساتھ ای ٹی بھارت کی خصوصی گفتگو کے دوران سی ایم ابراہیم نے کہا کہ ریاستی حکومت کے جانب سے 2023 کا بجٹ کامیاب بجٹ نہیں ہے۔ اس بجٹ سے عوام کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا ہے،بی جے پی حکومت صرف عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ عوام کی ترقی کے لئے کام کر نے کے بجائے صرف نفرت کی سیاست کررہی ہے۔ گلبرگہ ضلع کے الند شریف درگاہ میں بلا وجہ شیولنگ پوجا کرنے کی اجازت دیکر وہاں پر ہندو مسلم کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ الند شریف میں موجود حضرت لاڈے مشائخ انصاری درگاہ ایک تاریخی قدیم درگاہ ہے۔ یہاں پر ہندو مسلم اتحاد کی مثال دی جاتی ہے لیکن یہاں پر بلاوجہ شیو لنگ کی پوجا کرنے کی اجازت دیکر یہاں کے پرامن ماحول کو خراب کر نے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس بلاوجہ یہاں کے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکریں۔گزشتہ سال یہاں کے مسلمانوں پر پولیس زیادتی کی تھی۔مگر اس بار اس طرح کی حرکت ناکریں مزید کہا کہ ورنہ سی ایم ابراہیم کو خود الند میدان میں اترنا پڑے گا۔ انھوں نے کانگریس پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی صرف مسلمانوں کو ووٹ بینک کی طرح استعمال کرنا جانتی ہے ۔جب مسلمانوں کے ساتھ نا انصافی ہوتی ہے،اس وقت کانگریس پارٹی آواز اٹھانے کی بات نہیں کرنا چاہتی ہے۔ اس لئے انھیں کانگریس پارٹی سے استعفی دینا پڑا۔ جنتادل سیکولر پارٹی نے انھیں آج ریاست کا صدر بنا یا ہے۔کانگریس پارٹی اپنے 70 سال کی سیاست میں کسی مسلمان کو پارٹی کا ریاستی صدر نہیں بناسکی۔مگر جنتادل سیکولر پارٹی نے ایک مسلم کو اتنا بڑا عہدہ سونپا ہے۔ اس لئے آج ریاست کرناٹک کے مسلمانوں کو جنتادل سیکولر پارٹی کو کامیاب بنانے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:CM Ibrahim مسلمانوں کی شناخت پر حملہ ناقابل برداشت، سی ایم ابراہیم
جنتادل پارٹی نے ریاست میں ہر طبقے کے ساتھ برا بر کا انصاف کیا ہے۔اس لئے آنے والے 2023 اسمبلی انتخابات میں جنتادل سیکولر پارٹی کو کامیاب بنانے کےلئے انھوں نے عوام سے اپیل کی ہے۔