ETV Bharat / state

'صفائی پر خاص توجہ دیں'

موسمی امراض سے بچنے کے لیے گندے یا جمع ہوئے پانی سے خود کو بچاکر رکھنا ضروری ہے۔

'صفائی پر خاص توجہ دیں'
'صفائی پر خاص توجہ دیں'
author img

By

Published : Jul 22, 2020, 9:31 PM IST

ریاست کرناٹک کے یادگیر میں واقع سوداگر ہسپتال کےڈاکٹر رفیق سوداگر نے موسمی امراض سے متعلق ای ٹی وی بھارت سے بات کی۔

'صفائی پر خاص توجہ دیں'

انھوں نے کہا کہ مانسون کےآمد کے ساتھ ہی مختلف موسمی امراض نمودار ہوتے ہیں جس کی وجہ مختلف امراض لاحق ہوتے ہیں، جیسے سردی زکام دست متلی اور قئے ہونا اور جاڑے سے بخار آنا یہ وہ شکایتیں ہیں جو اکثر ان دنوں میں دیکھی جاتی ہیں۔

اس سلسلے میں ڈاکٹر رفیق سوداگر نے بتایا کہ مذکورہ علامتیں پائے جانے کے بعد جلد از جلد ڈاکٹر سے رجوع ہونا چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ ان شکایتوں سے ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ سردی بخار اور کھانسی اس موسم کی عام شکایتیں ہیں۔ انہوں نے عوام سے بارش کے پانی سے بچنے اور بارش کے رکے ہوئے گندے پانی سے دور رہنے کے علاوہ پینے کے پانی کو گرم کرنےاورپھرٹھنڈا کرکے پینے کی تجویز پیش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان دنوں اپنے آس پاس صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: مفت کورونا اینٹیجن ٹیسٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.