ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر ضلع انتظامیہ اور محکمہ بلدیہ کی جانب سے شہر کے اہم سڑکوں سمیت مختلف مقامات میں سینیٹائزیشن کا کام کیا جا رہا ہے۔
آج شہر کے وارڈ نمبر 13 میں سینیٹائزیشن کا کام کیا گیا۔ فائر بریگیڈ گاڑی کے ذریعے وارڈ نمبر 13 کے مختلف علاقے میں سینیٹائزیشن کا کام کیا گیا۔ اس موقع پر وارڈ نمبر 13 کے رکن بلدیہ محمد کلیم نے بتایا کہ شہر میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے محکمہ بلدیہ کی جانب سے شہر کے مختلف بلدی حلقوں میں صاف صفائی کا کام کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر محمد کلیم نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھروں کے اطراف و اکناف صفائی کا خیال رکھیں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔
ضروری کام ہو تو ہی گھر سے نکلے اور گھر سے نکلتے وقت ماسک لگائیں سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور سینیٹائزر کا استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے ہمیں چاہیے کہ ضلعی انتظامیہ کا ہر ممکن تعاون کریں۔