ETV Bharat / state

شہریت ترمیم قانون کے خلاف جمیعۃ العلما کی تحریک - Citizenship Amendment Act protests

شہریت ترمیم قانون کے خلاف ملک بھر میں افراتفری کا ماحول ہے اور ملک کے مختلف علاقوں میں متنازعہ شہریت قانون کو غیرآئنی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف پرزور احتجاج کیا جارہا ہے۔

Citizenship Amendment Act protests
شہریت ترمیم قانون کے خلاف جمیعۃ العلما کی تحریک
author img

By

Published : Dec 18, 2019, 9:11 PM IST

ان حالات میں جمیعت علما کرناٹک کی جانب سے آج ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے تنظیم کے ذمہ داران نے کہا کہ مرکزی حکومت کے اس غیرآئینی قانون کے خلاف ایک تحریک شروع کی جائیگی۔

شہریت ترمیم قانون کے خلاف جمیعۃ العلما کی تحریک

جمیعت کے ذمہ داران نے عوام الناس و خاص کر مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ احتجاج ضرور کریں لیکن اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ مظاہرے پرامن ہوں.

اس موقع پر مولانا افتخار قاسمی نے بتایا کہ جمعیت جیل بھرو احتجاجی مہم شروع کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔ انہوں نے 21 دسمبر بروز ہفتہ بوقت 11 بجے قدوس صاحب عیدگاہ کے روبرو متنازعہ قانون کے خلاف عظیم الشان پیمانہ احتجاجی پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.