ETV Bharat / state

گلبرگہ میں کرسمس کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 11:54 AM IST

Christmas Celebration In Gulbarga ضلع گلبرگہ میں کرسمس کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ عیسائی برداری نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور ملک میں امن و امان کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا۔

گلبرگہ میں کرسمس کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
گلبرگہ میں کرسمس کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

گلبرگہ میں کرسمس کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

گلبرگہ:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک کے گلبرگہ سمیت تمام اضلاع میں کرسمس کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔عیسائی برداری نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور ملک میں امن و امان کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا۔

کرسمس کے موقع پر ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر کے مختلف گرجا گھروں میں مختلف تقریبات منعقد ہوئیں۔خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر گلبرگہ کے سینٹ میری چرچ کے فادر جوسف نے ای ٹی وی بھارت کو بتاتے ہوئے کہاکہ کرسمس دنیا بھر میں 25 دسمبر کو عیسائی برادری بڑے جوش وخروش کے ساتھ مناتے ہیں۔یہ دن ان کے لئے بڑا خاص منا جاتاہے۔

انہوں نے کہاکہ یسو مسیح نے ہمیشہ بھائی چارگی امن ہمدردی سے پیش انے کا پیغام دیا ہے۔اس دن عیسائی برادری بڑے ادب اور احترام کے ساتھ چرچ میں جا کر خصوصی دعا کرتے ہیں۔ اس دن شہر کے مختلف گرجا گھروں میں تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس میں بڑی تعداد میں شرکت کر کے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کرناٹک حجاب معاملہ: حکومت کافی غور و خوض کے بعد فیصلہ کرے گی، ریاستی وزیر داخلہ

ان کا کہنا ہے کہ عیسی مسیح نے انسانیت کے لئے اپنی جان قربان کردی۔ہمیں ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی کوشش کرنی چاہئے اس سے دل و دماغ کو سکون ملے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.