گزشتہ شب شہر کے المنار ایجوکئیر میں ایک خصوصی تقریب سماجی تنظیم چھاؤں فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہوئی جس میں شہر کےمعزز دانشوران شریک ہوئے ۔موجود معزز افراد نے موجودہ مسلم مسائل پر مہمان محترم سے کئی سوالات بھی کئے جس کا انہیں تشفی بخش جواب دیا گیا۔
تقریب کی صدارت الحاج ماسٹر محمد محسن نے کی جبکہ نظامت کے فرائض دیپک داس نے بحسن و خوبی ادا دیئے۔
عبد الرحمن آئی پی ایس نے کہا کہ پہلے کے مقابل اب لوگوں میں کافی بیداری آئی ہے والدین اپنے بچوں کو تعلیم دلانے میں پیش پیش ہیں جس کے نتیجے میں ہم آئے دن میڈیا کے حوالے سے سنتے ہیں کہ فلاں غریب کے بچے نے فلاں چیز میں قومی سطح پر ٹاپ کیا ہے یا اپنی ریاست کا نام روشن کیا ہے۔
عبد الرحمن آئی پی ایس نے کہا کہ موجودہ حکومت کسانوں کے مسائل کو حل کرنا نہیں چاہتی ۔آج کسان کئی ماہ سے سڑکوں پر ہیں مگر لیڈران انتخاب میں مشغول ہیں۔ انہیں کسانوں کی کوئی پرواہ نہیں۔
حکومت جیسے جیسے ساری کمپنی پرائیویٹ تنظیموں کو سونپ رہی ہے یہ ملک کے لئے ایک خطرہ ہے جس کی مخالفت ہونی چاہئے۔
واضح رہے کہ سینئر آئی پی ایس آفیسر عبد الرحمن ممبئی پولس محکمہ سے وابستہ تھے مگر این آر سی قانون کی مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا مگر ممبئی پولس محکمہ کی جانب سے اسے ابھی قبول نہیں کیا گیا۔