ETV Bharat / state

یادگیر: بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کورونا وبا کی وجہ سے ملک میں جاری لاک ڈاؤن سے بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے جس سے بازاروں میں خریداروں کی مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

یادگیر: بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

author img

By

Published : Jun 24, 2021, 2:30 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا وبا کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن میں گزشتہ روز سے چھوٹ دے دی گئی ہے، لیکن بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کی وجہ سے خریداروں کی مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

ویڈیو
اس تعلق سے سبزی منڈی کے دکاندار عبدالقدیر نے بتایا کہ روزمرہ کی ضرورتوں میں استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں اچانک اضافے کی وجہ سے خریدار اب ضرورت کے مطابق ہی چیزیں خرید رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے کاروبار میں مندی ہے۔
یادگیر: بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ
یادگیر: بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ
عبدالقدیر نے یہ بھی کہا کہ کاروبار نہ ہونے کی ایک اور بڑی وجہ یہ ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے ریاست میں لگائے گئے لاک ڈاؤن سے لوگوں کے پاس پیسے نہیں ہیں، تاکہ وہ خریداری کرسکیں۔

مزید پڑھیں:رائچور: پولیس افسر نے سبزی کو ماری لات

مقامی خریدار مصطفیٰ نے بتایا کہ روز مرہ کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو نے کی وجہ سے عام لوگوں میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ پٹرول، ڈیزل، بجلی کا بل اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عام آدمی کافی پریشان ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.