ETV Bharat / state

کرناٹک سے تلنگانہ کی روٹز پر بسز بحال

کرناٹکا روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نےتلنگانہ کے علاقے حیدرآباد، پرگی، محبوب نگر، کوڈنگل، کے لیے بس سروس کو بحال کیا ہے۔

کرناٹک سے تلنگانہ کی روٹز پر بسز بحال
کرناٹک سے تلنگانہ کی روٹز پر بسز بحال
author img

By

Published : Sep 29, 2020, 4:26 PM IST

کرناٹک کورونا وائرس کے پیش نظر بین ریاستی روٹز کی بسز کو بند کر دیا گیا تھا،لیکن لاک ڈاؤن پر مرحلہ وار سطح پر نرمی لانے کے بعد بس سروس کو بحال کرنا شروع کیا گیا۔

کرناٹک سے تلنگانہ کی روٹز پر بسز بحال

اس کے پیش نظر فی الحال کرناٹکا روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے پڑوسی ریاست تلنگانہ کو بس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ محکمہ کرناٹکا روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے مطابق پڑوسی ریاست تلنگانہ کے حدود میں شامل حیدرآباد، پرگی، محبوب نگر، کوڈنگل، کے لیے بس سروس کا آغاز ہوگیا ہے۔ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر سے حیدرآباد کے لئے بس سروس کا آج سے آغاز ہوگیا ہے۔

اس موقع پر مسافروں نے بتایا کہ پڑوسی ریاست تلنگانہ خاص کر حیدرآباد کے لئے بس سروس بند ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔نجی گاڑیوں، کاروں کے ذریعہ حیدرآباد کا سفر کرنا پڑ رہا تھا جس کے باعث کافی خرچ ہورہا تھا۔ہم ریاست تلنگانہ اور ر یاست کرناٹک کے وزیر اعلی و ٹرانسپورٹ منسٹرز سے اظہار تشکر کرتے ہیں کہ انہوں نے عوامی سہولت کے خاطر دونوں ریاستوں کے درمیان بس سروس کا آغاز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ: لاوارث لاشوں کی تجہیز و تکفین کرنے والے حاجی صاحب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.