تفصیلات کے بمطابق جب وہ کپڑا خرید نے موٹر سائیکل پر گلبرگہ آ رہے تھے اس دوران اشٹنگا گاؤں کے قریب چند شرپسندوں نے ان کو روک کر ان کے سر کو پتھر سے کچل دیا اور قتل کر کے فرار ہوگئے۔
بتایا جارہا ہے کہ قتل کی وجہ خاندانی تنازع ہے۔ قتل کی اطلاع ملنے کے بعد گرامین پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر باسو چوہان اور عملہ نے مقام پر پہنچ کر معاملہ درج کرلیا اور تحقیقات شروع کردی ہے۔