ETV Bharat / state

Sonia Gandhi Karnataka Statement سونیا گاندھی کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج - Karnataka Assembly Elections

سونیا گاندھی کے 'کرناٹک کی خودمختاری' والے بیان کو لے کر بی جے پی نے الیکشن کمیشن سے شکایت کرتے ہوئے کانگریس کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اب ای سی آئی نے کانگریس پارٹی کو نوٹس بھیج کر اس کا جواب طلب کیا ہے۔ Election Commission issues notice to Congress

سونیا گاندھی کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج

author img

By

Published : May 9, 2023, 10:58 AM IST

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کی مہم ختم ہونے سے قبل کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کے 'کرناٹک کی خودمختاری' پر کیے گئے تبصروں کے خلاف پیر کو الیکشن کمیشن آف انڈیا میں شکایت درج کرائی۔ وہیں الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کانگریس پارٹی کو نوٹس بھیج کر اس کا جواب طلب کیا ہے۔ مرکزی وزیر بھوپیندر یادو کے ساتھ بی جے پی لیڈروں کے ایک وفد نے پیر کو الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد انیل بلونی اور ترون چُگ سمیت بی جے پی لیڈروں نے اس ملک مخالف فعل کے بارے میں کمیشن میں شکایت درج کرائی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بی جے پی کے کئی سینئر لیڈروں نے سونیا گاندھی کے متنازعہ ریمارکس کو ایشو بنانے کی کوشش کی ہے۔ سونیا گاندھی نے ہفتہ کے روز کہا تھا کہ کانگریس کسی کو بھی کرناٹک کے وقار، خودمختاری یا سالمیت کے لیے خطرہ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

یہ بھی پپڑھیں: Karnataka Assembly Election کرناٹک میں انتخابی مہم ختم ، پولنگ کل

اتوار کو ننجن گڈ میں اپنی اختتامی انتخابی ریلی میں پی ایم نریندر مودی نے اسے کرناٹک کو ملک سے الگ کرنے کی کانگریس کی کوشش قرار دیا۔ انہوں نے دلیل دی کہ کرناٹک ایک بھارتی ریاست ہے اور چونکہ اس ملک نے انگریزوں سے آزادی کے بعد اپنی خودمختاری حاصل کی ہے، اس لیے کسی خاص ریاست کی آزاد خودمختاری کے بارے میں بات کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ اس ریمارک کو چیلنج کرتے ہوئے مرکزی وزیر شوبھا کرندلاجے نے سونیا گاندھی کے خلاف شکایت درج کرائی اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ کرناٹک میں اسمبلی انتخابات 10 مئی کو ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوگی۔ واضح رہے کہ 8 مئی کو کرناٹک میں انتخابی مہم ختم ہوگئی۔ اس مرتبہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، کانگریس اور جنتا دل سیکولر کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہے ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.