ETV Bharat / state

یدیورپا کے بیٹے وجے ندر بی جے پی کرناٹک کے نئے صدر - وجےندر نے نلین کمار کٹیل کی جگہ لی

بی جے پی اعلی کمان نے کرناٹک کے شکست کے تقریباً 6 مہینے کے بعد پارٹی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے بی ایس یدیورپا کے بیٹے وجےندر کو نلین کمار کٹیل کی جگہ پر نیا صدر مقرر کر دیا ہے۔ Yediyurappa's son Vijayendra new Karnataka BJP chief

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 12, 2023, 11:15 AM IST

بنگلور: کرناٹک میں کانگریس حکومت کی تشکیل کے چھ مہینوں کے بعد آخر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہائی کمان کی جانب سے فرمان جاری ہوا اور یدیورپا کے بیٹے وجے ندر کو بی جے پی کرناٹک کا صدر منتخب کیا گیا۔ تقرری کے بعد بی جے پی کرناٹک کے نئے ریاستی صدر وجے ندرا نے جمعہ کو میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کہ کرناٹک اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا انتخاب 17 نومبر کو کیا جائے گا۔
وجے ندر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اگلے ہفتے کے اندر قانون ساز کمیٹی کی میٹنگ طے ہے جس کے دوران اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ میٹنگ میں مرکز کے پارٹی ممبران کی شرکت ہوگی اور ان کی نگرانی میں اہم فیصلوں کے لیے تمام بی جے پی قانون سازوں کی رائے اکٹھا کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: کیا کرناٹک میں کانگریس حکومت مستحکم نہیں ہے؟

کانگریس ایم ایل ایز حکومت کو غیرمستحکم کرنے کی کوششوں کا شکار نہیں ہوں گے، سی ایم سدارامیا
وجے ندر نے مزید بتایا کہ ریاست میں اپوزیشن لیڈر بنائے جانے کو لیکر پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا اور یدیورپا کے درمیان بات چیت ہوچکی ہے اور یہ طے پایا گیا ہے کہ وہ کون ہوگا، جس کا اعلان اسی ماہ کیا جائے گا۔ وجے ندر کے مطابق اس معاملے پر بی جے پی کے تجربہ کار لیڈر بی ایس یدیورپا اور پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کے درمیان بات چیت ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.